اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہرسے ایک مسلحہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار شخص سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شلوار قمیض میں ملبوس شخص ہاتھ میں پستول اٹھائے سڑک پر گھوم رہا ہے۔مسلحہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئے۔ مسلحہ شخص کو ڈی چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔