جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف پر 25ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجنے کا الزام ہے ، کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا،ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ شہباز شریف پر 25ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجنے کا الزام ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 25ارب روپیہ جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجا۔انہوں نے کہاکہ یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں،

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کوکسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا، ذرائع کے مطابق متعدد وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی ہے، اب تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت 7 وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزراء کی سیکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس منگوا لی گئی ہے، وزراء کے پاس اسلام آباد پولیس کے صرف 2، 2 اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ایک وزیر کے پاس سیکیورٹی پر مامور 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ، متعدد وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیریں مزاری اور پرویز خٹک سمیت متعدد وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں پروٹوکول کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…