جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کشمیر الیکشن ، کونسی پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے ؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینے کا عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، پاکستان افغانستان کے خلاف کسی کارروائی کیلئے کوئی بیس نہیں دیگا، پاکستان پر کوئی دبائو نہیں نہ ہی پاکستان کو دنیا کی کوئی پاور نظر انداز کر سکتی،طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے،، کشمیر میں تحریکِ انصاف کی

حکومت بننے جارہی ہے،بلاول کی سی وی کوئی نہیں،مریم نواز غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں، مریم کو اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے ، جب ہارنے والے جماعتیں ہار تسلیم کریں گی تو جمہوریت مستحکم ہو جائے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کشمیر کی الیکشن مہم کیلئے ایل اے 43 ویلی 4 میں پی ٹی آئی امیدوار جاوید بٹ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کے بعد اس خطے کی سیاست بدلنے جا رہی ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو، اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے لیے دہشت گردی کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے، اس ملک میں 2 چیزیں قومی ہیں ایک تحریکِ انصاف اور دوسری پاک فوج، قومی سلامتی پر بریفنگ ہوئی، ساری اپوزیشن اور دیگرجماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے اپوزیشن کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اپوزیشن کے صرف اکائونٹ ہیں جسے دنیا جانتی ہے، امریکہ اور برطانیہ کو پتہ ہے کہ ان کے کتنے اکائونٹس ہیں، یہ صرف ٹی وی پر مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں، عمران خان مقبوضہ کشمیر کا کیس دنیا میں لڑ رہے ہیں، کشمیر میں تحریکِ انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، کشمیر میں بلے کے ووٹ زیادہ نکلنے ہیں، جس کی انہیں تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام افغان دھڑے مل بیٹھیں، آدھی دھائی سے افغانستان میں لڑائی جاری ہے، ایک سلجھا ہوا طالبان جنم پا چکا ہے، یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنا ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، ازبکستان تک ٹرین لے جانا بھی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک افغانستان میں امن نہ ہو، ہندوستان نے 40 سال پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو منظم کیا،

پاکستان کے خلاف دنیا کے میڈیا کو غلط اطلاعات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی سی وی کوئی نہیں ہے، بلاول کی سی وی میرے پاس ہے، بلاول دل کا جانی ہے، وہ رونق ہے، مریم نواز غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں، مریم کو اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جب ہارنے والے جماعتیں ہار تسلیم کریں گی تو جمہوریت مستحکم ہو جائے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پوری قوم ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے، طورخم اور چمن کا بارڈر کھلا رہے گا

، طورخم بارڈر پر ویکسینیٹڈ پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ جولائی کو عمران خان اور ان کا انتخابی نشان حکومت بنانے جا رہا ہے، مریم نواز اور بلاول غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں، الیکشن سے پہلے ہی وہ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ عمران دنیا میں کشمیر کی آواز بنے گا، اب ملک کی نہیں ریجن کی بات ہو رہی ہے۔شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والے کس منہ سے باتیں کرتے ہیں

اور کشمیر کا کیس ٹی وی میں لڑ رہے ہیں، یہ وہ طالبان نہیں جو بندوق سے باتیں کر رہا تھا، موجودہ طالبان سے بات کرنا ناصرف پاکستان بلکہ خطے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں، قوم ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…