جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کے خلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست خارج، عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر خان مندوخیل کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے خلاف ٹی وی پروگرام کے دوران تلخ کلامی اور دھمکی آمیز گفتگو کرنے پر کراچی کے تھانے میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کردی۔اے ڈی جے ویسٹ محترمہ سائرہ جونیجو کی عدالت میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل نے درخواست دی تھی کہ اسلام آباد میں مقامی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان انہیں لائیو تھپڑ مارا، تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔قومی اسمبلی کے کراچی کے حلقہ این اے 249 سے رکن منتخب قادر خان مندوخیل نے قانون کے سیکشن 179 سی آر پی سی کے تحت فردوس عاشق اعوان کے خلاف کراچی میں اپنے رہائشی تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی۔درخواست پر فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جانا تھا جسے 8 جولائی تک موخر کیا گیا۔ آٹھ جولائی کو جج کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے فیصلہ آج تک موخر کیا گیا تھا۔ہفتہ کو عدالت نے درخواست مسترد کر دی، عدالتی فیصلے کے مطابق قانون کی یہ سیکشن کسی ایک شخص کے کسی ملزم کے ہاتھوں زخمی ہونے کے تحت دی گئی درخواست میں عائد ہوسکتی ہے۔اگر درخواست گزار زخمی ہوجاتے اور وہ کراچی کے کسی اسپتال میں زیر علاج ہو اس واقعہ کی متعلقہ مقام پر قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہو تو کراچی میں مقدمہ درج کرایا جا سکتا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہاں واقعہ پیش آیا ہے اس واقعے کا مقدمہ اسی تھانے میں درج کرایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…