جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

امریکیوں کی ایک اور نسل کو افغانستان جنگ کیلئے نہیں بھیجوں گا،بائیڈن

datetime 10  جولائی  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو افغانستان میں جنگ کے لیے نہیں بھیجوں گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرلیے تھے

جس میں اسامہ بن لادن کو مارنا، القاعدہ کو کمزور کرنا اور امریکا پر مزید حملے ہونے سے روکنا شامل ہے۔انہوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو ناقابل فتح جنگ میں قربان کرنے کے بجائے افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔وائٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ افغان فوج کے پاس طالبان کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب افغان وزیرِ خارجہ حنیف اتمرنے کہاہے کہ پاکستان سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں ہیں، ہم نے پاکستان کے امن عمل کی حمایت میں کیئے گئے اقدامات کی پہلے ہی تعریف کی ہے، امریکا نے نیک نیتی سے امن معاہدہ کیامگر طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیئے اورپوری دنیا کو دھوکا دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں افغان وزیرِ خارجہ حنیف اتمر نے کہا کہ ہماری گفتگو میں 2 چیزیں بہت اہم ہیں، افغانستان پاکستان کے ساتھ مستحکم باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پاکستان سے توقع ہے کہ وہ طالبان کی ظالمانہ مہم، سپلائی و سپورٹ کو روکنے میں ہماری مدد کرے، پاکستان انہیں مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دے، ہم امید کر رہے ہیں کہ ان امور پر ٹھوس پیش رفت ہوگی۔انہوں نے جواب دیا کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ نیک نیتی سے امن معاہدہ کیا، طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیئے پوری دنیا کو دھوکا دیا ہے۔افغان وزیرِ خارجہ حنیف اتمر نے مزید کہا کہ طالبان بڑی غلطی کر رہے ہیں، ہم سب نے ان کی طرف امن کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کہا کہ وہ دوحہ امن معاہدے پر عمل کریں، ہم نے غیر ملکی افواج کے انخلا اور قیدیوں کے حوالے سے اپنا کام کیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…