بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نادرا کے کچھ ملازمین کی مدد سے غیرملکی ایجنسیوں نے اپنے لوگوں کی دستاویزات بنوائیں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے کہا ہے کہ نادرا کے کچھ ملازمین کی مدد سے غیرملکی ایجنسیوں نے اپنے لوگوں کی دستاویزات بنوائیں، اس کام کی وجہ سے ملک کو سیکیورٹی چیلنج درپیش آئے اور نقصان بھی ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے کہا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس میں این ایف ایس اور ٹی ٹی پی کے

لوگوں کو شامل کروایا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ القاعدہ کے آپریٹرز نے اپنے لوگوں کے شناختی کارڈ بنوائے، عبداللہ بلوچ نے سلمان کے نام سے اپنا شناختی کارڈ بنوایا۔عامر فاروقی نے کہا کہ بہت سارے برمی اور دیگر غیرملکیوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، نادرا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور نادرا قوانین کیتحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ 2018میں گلستان جوہر دھماکے کے مرکزی ملزم نعمان صدیقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سے دس سال کے دوران 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلع بھر میں نادرا کو کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو کسی بھی قسم کی سروسز فراہم کرنے سے روک دیا اور محکمہ صحت کو نادرا آفس میں موبائل ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ زونل ہیڈ زونل آفس نادرا ملت چوک کو کہا ہے کہ وہ اپنے ماتحت نادرا کے تمام دفاتر کے انچارج عملے کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ آئندہ سے جس

شخص نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی اس کو کسی قسم کی سروسز فراہم نہ کی جائیں۔ علاوہ ازیں سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر نادرا کے دفاترمیں موبائل ویکسی نیشن سنٹر قائم کریں اور اس حوالے سے زونل ہیڈ نادرا کی مشاورت کریں اور نادرا آفس آنے والوں کو موقع پر کورونا ویکسین لگائی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…