پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں چوہے صحت کی علامت کیسے جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 1  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔۔ ہر ملک اور ثقافت اپنے اندر عجیب وغریب توہمات اور رسم و رواج رکھتی ہیں ایسی ہی ایک توہم پرستی کا مظاہرہ کیا چین میں جہاں کچھ لوگوں نے بزرگوں کی صحت کے لیے ایک ہزار چوہے گاؤں میں چھوڑ دیئے جس سے شاید انہیں صحت ملے یا نہیں لیکن گاؤں والوں کی صحت خطرے میں پڑ گئی۔
چینی اخبار کے مطابق صوبہ گاؤنگ ڈونگ میں کچھ افراد نے اپنے ہی گاؤں میں ایک ہزار چوہے چھوڑ دیئے جنہوں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کی ناک میں دم کردیا لیکن گاؤں والوں نے انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے ایک فورس تشکیل دے ڈالی، اب چوہے ا گے ا گے اور گاؤں والے پیچھے لیکن چوہوں نے بھی ان کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور بہت ہی کم ان کے ہاتھ لگے لیکن جیسی ہی یہ خبرحکام تک پہنچی تو انہوں نے چوہوں کے خاتمے کے لئے فوری طورپر ٹیم روانہ کی جنہوں نے گاؤں والوں کو ان سے نجات دلائی۔ادھر پولیس نے چوہوں کو گاؤں میں چھوڑنے والوں میں سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اپنے بیمار بزرگوں کی صحت یابی کے لئے کیا۔واضح رہے کہ چین میں عام رسم ہے کہ لوگ دوسروں کی مدد کے لئے عام طور پر کوئی نہ کوئی جانور جنگل میں چھوڑ دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…