اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

داعش کے خلاف پاکستانی مدد کی ضرورت، امریکا

datetime 23  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی سینیٹر ڈینی فینسٹائن نے داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان کی مدد پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے گذشتہ روز کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈینی فینسٹائن اور پنسلوانیا کے رابرٹ کیسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سینیٹر فینسٹائن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر دفاعی امور اور انٹیلی جنس معلومات میں مدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر طارق فاطمی نے پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا جو کہ اب نازک ترین مرحلے سے گزر رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کی مدد سے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنڑول سسٹم مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔طارق فاطمی ںے امریکی سینٹر کو بتایا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔طارق فاطمی کی جانب سے امریکا کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروانے پر فنسٹائن نے داعش کے خلاف پاکستانی مدد پر زور دیا۔امریکا میں فنانس کمیٹی اور جوائنٹ ایکونومک کمیٹی کے سینئر ممبر سینیٹر رابرٹ کیسے سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
سینیٹر نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی کوششوں کو سراہا۔حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کو مثبت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے افغانستان میں امن کے عمل میں مدد کو بھی سراہا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…