بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی نوٹس جاری، بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں علی ترین سے بھی بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی اس کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرعلی ترین کے اکاؤنٹس اور پراپرٹی کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے بھی تحقیقات کی اور ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے، حمزہ شہباز شریف پر ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پیشی سے قبل حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجواتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے 25ارب کی منی لانڈرنگ کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو منی ٹریل کیلئے 30روز کا شو کازنوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کوشو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رواں ماہ کے اختتام تک دوبارہ طلب کر لیاگیاہے اورمنی ٹریل نہ دینے پرپراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ بھی دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے جن پراپرٹیز کی منی ٹریل مانگی گئی ہے ان میں جوڈیشل ایمپلائز سوسائٹی

میں مکان نمبر48سے51کی 10کنال اراضی،جوہرٹا ؤن میں پلاٹ نمبر61تا71کے بلاک کی پراپرٹیز،چنیوٹ میں 25کنال اراضی،2008ء کے بعد رمضان شوگرملز میں سرمایہ کاری،شریف فیڈ ملز،مدینہ کنسٹرکشن،مدنی ٹریڈنگ کمپنی،شریف پولٹری، شریف ڈیری،گاڑیوں،بینک اکاؤنٹس،شیئرز،جیولری،کیش اور پرائز بانڈز کی منی ٹریل طلب کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…