جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

گدھے نے 7 سالہ بچے کو دبوچ کر مار ڈالا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدیار(این این آئی ) گلی میں کھیلتے محنت کش خاتون کے 7سالہ بیٹے کو گدھے نے دبوچ کر مار ڈالا ورثاء کا ریلوے پھاٹک بندکرکے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق محلہ ایم بلاک میں محنت کش ثریا بی بی کا بیٹا شاہزیب گلی میںکھیل رہاتھا کہ گدھے نے

گردن سے دبوچ لیاجسے فوری طور پرتشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں پروہ زندگی کی بازی ہارگیا ورثاء نے شرقی ریلوے پھاٹک بندکرکے احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے متوفی کی والد ہ ثریا بی بی نے بتایا کہ ہماری گلی میں گدھے کو باندھ رکھا جس نے بچے کو گردن سے کاٹ کر موت کی نیند سلادیا ہے مالک گدھے کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب حکومتی احکامات کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے نوٹ کی چمک سے زیور تعلیم سے آراستہ بچوں کی زندگیوں کو دائو پرلگادیا گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت میں تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کو ایک ماہ کی تعطیل دے دی گئیں ہیں جبکہ تحصیل بھر میں قبولہ ، احمدیار ، محمدنگر، گلشن اقبال کالونی ، محمدی ٹائون سمیت تمام شہر بھر میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے ہیں گرمی کی شدت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود پرائیویٹ سکولوں میں بنیادی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں سماجی حلقوں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کے نام پر نوٹ کمانے کی بجائے فی الفور بچوں کو تعطیلات دی جائیں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی اوربھاری جرمانے عائد کیے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…