جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار زیادہ ٹیکس وصول کیا، وزیراعظم کی تعریف

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِاعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے

ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کی تھی، رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آدر کی کارکردگی ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ھدف اس سال 2020-21 میں حاصل ہو گیا ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ الحمدللہ اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ کا ھدف اس سال 2020-21 میں حاصل ہو گیا ہے ،اگر سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ اکتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ ہیں ، انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا۔واضح رہے کہ بڑے ٹیکس چور ریٹیل سیکٹر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا اس حوالے سے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،پوئنٹ آف سیل نصب نہ کرنے والوں کی دکانیں، چین سٹورز سیل ہوں گے،آئندہ مالی سال کے دوران ریٹیلرز سے 100 ارب ٹیکس کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بڑے ریٹیلرز کی سالانہ سیل 10 ہزار ارب روپے تک ہے، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن جی ڈی پی کا 20 فیصد تک ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے سٹورز نے صرف 7 سو ارب روپے کی سیلز ڈیکلیئر کی ہے،ریٹیلرز سے تقریبا 15 ارب روپے تک ٹیکس وصول ہوا۔ ذرائع کے مطابق ریٹیلرز آمدن کا صرف 2 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پوائنٹ آف سیل نصب ریٹیلرز کی سیلز کا تخمینہ لگایا جائے گا،ریٹیلرز کی سیلز کا تخمینہ لگا کر ٹیکس سلیب بڑھائی جائیں گی،ریٹیلرز سے سیلز ٹیکس کی مد میں50 ارب ٹیکس جمع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سٹورز پر ایف بی آر انفورسمنٹ ٹیم کو چھاپہ مارنے کا اختیار ہو گا، تاجروں سے انکم ٹیکس کی مد میں 50 ارب اکٹھے کرنے کا ہدف ہے،۔ ایف بی آر کی مطابق تمام بڑے سٹورز پر پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کا ہدف ہے، بڑے سٹورز اور دکانوں پر 5 لاکھ پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کا ہدف مقر کر دیا گیا ،پوائنٹ آف سیل نصب کرنے کیلئے بنکوں سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، اس وقت 11 ہزار بڑے سٹور پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہیں، شاپنگ کرنے والوں کو ریٹیلرز پوائنٹ آف سیلز کی جنریٹڈ پرچی دیں گے،پرچی کے ذریعے ماہانہ کی بنیاد پر انعامات مل سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…