جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی موجودگی پر بات نہیں ہوئی، شیخ رشید کی فوادچوہدری کے بیان کی تردید

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی موجودگی پر بات نہیں ہوئی تھی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، قوم امریکا کو اڈے نہ دینے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ہوجائیگا تاہم کیا نوازشریف کو واپس لاسکتے ہیں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر الیکشن کمپین کی قیادت وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا پر انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ ٹی ٹی پی نہیں افغانستان میں ازبک ، تاجک اور ہزارہ کی بننے والی فوج ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے فیصلہ پاکستانی مفادات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرح اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر کوئی جواب نہ دیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں جیت جائے گی۔ لال حویلی کے باہر آزاد کشمیر کے حلقہ ویلی چار کے امیدوار کے حق میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نالہ لئی منصوبے کا افتتاح کریں، نالہ لئی منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاوں گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاست میں وہی زندہ رہتا ہے جو غریب کے ساتھ زندہ رہتا ہے، اللہ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہے، اس اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، ان کا انجن بھی دھواں دے رہا ہے، اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کابینہ میں آٹا، چینی، دالوں کا ریٹ بتاتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…