جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کرونا کی تبدیل شدہ شکل 12سے 18سال کی عمر کے افراد کے لیے خطرناک قرار

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کی ایک تبدیل شدہ شکل 12سے 18سال کی عمر والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری تبدیل شدہ وائرس سے

بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں کیونکہ مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور اس عمر کے گروپ کے لیے کارآمد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ٹویٹرپر اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا مملکت میں ہونے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 12 سے 18 سال عمر کے افراد جو وائرس میں مبتلا تھے میں سے 99 فی صد مریضوں کو ویکسین نہیں ملی تھی۔ سعودی عرب میں ویکسینشن کا عمل شروع ہونے کے بعد 28 دسمبر 2020 سے 7 جون 2021 تک عمر کے اس طبقے کے افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی مگر اب بڑے پیمانے پر ویکسین دی جا رہی ہے۔وزارت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا واقعات کے ایسے کیسز کا اعلان کیا جو وبا کی ایک تبدیل شدہ شکل سے متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1534 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی جب کہ 1487 صحت یاب ہوگئے۔مملکت میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 12174 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…