جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر ٹیکس کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق پانچ منٹ کال پر 75 پیسے ٹیکس

موبائل فون خدمات کی لاگت میں اضافے کا سبب بنے گا، ٹیکس وصولی کی پیچیدگیاں حکومت،موبائل کمپنیز کی لاگت میں اضافے کا سبب بنیں گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل کال پر ٹیکس موبائل فون خدمات سے دوری بڑھانے کا سبب بنے گا، ٹیکس موبائل کمپنیوں کی طویل المدتی بنیاد پر سرمایہ کاری پر بھی اثر انداز ہوگا۔موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے خط میں کہا کہ موبائل کال پر ٹیکس اسپیکٹرم آکشن پر بھی اثر انداز ہوگا، حکومت موبائل کال پر ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا تھا کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…