منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بیٹے سے محبت کا انوکھا واقعہ والد نے کار فروخت کر دی

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )والدین کے لیے اولاد سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا، اپنی اولاد کی خوشیوں کے لئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں کہ زندگی تمام سہولیات اس کو فراہم کریں،مگر کبھی کبھار والدین کو اولاد کی خوشیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے جیسا کہ ایک شہری کے ساتھ ہوا۔تفصیل کے مطابق والدین

کے لئے اولاد کی خوشیوں سب سے عزیز ہوتیں ہیں اس لئے وہ اپنی زندگی اپنے بچوں کو خوش رکھنے اور زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کے لئے واقف کردیتے ہیں، مگر کبھی کبھار اولاد کی خوشیوں کو خریدنے کے لئے بھاری قیمت بھی اداکرنا پڑتی ہے،اولاد کی پرورش سے لے کران کے بالغ ہونے کے بعد بھی والدین ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اولاد سے محبت کا ایسا انوکھا واقعہ جس نے والد کو کار فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی بچے کی تفریح والد کو مہنگی پڑی مگر والد نے اپنی محبت کا ثبوت دیتے رقم اداکی،موبائل گیم کھیلنے کے دوران آن لائن خریداری پر7 سال کے بچے نے پونے 3 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کردیے،بل کی ادائیگی کیلیے والد ڈاکٹر محمد مرتضیٰ کو اپنی گاڑی فروخت کرنا پڑگئی،برطانوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک گھنٹے فری گیم کھیلا تھا۔ ہرباپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد کو وہ تمام خوشیاں ملیں جس کی انہیں تمنا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے انہیں وہ خوشیاں فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…