پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

9علاقائی ممالک کیلئے پاکستانی برآمدات میں مزیداضافہ

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران 9علاقائی ممالک کے لئے پاکستانی برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سب سے زیادہ برآمدات چین کے لئے ہوئیں جن میں 19فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا اوران کاحجم ایک ارب 83کروڑڈالرتک پہنچ گیا۔بینک نے کہاہے کہ کروناکے بعد

کے عرصہ میں خاص طورپربرآمدات میں اضافہ ہواہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین قومی احتساب بیوروجسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورچیئرمین سینیٹ کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایوان بالاء کے چیئرمین کوملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ احتساب کا غیر جانبدارانہ نظام قائم کیا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبدرای کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ احتسابی عمل کی آڑ میں تاجر وں اور سرمایہ کاروں کے ہراساں ہونے کے تاثر کو نفی کیا جائے۔ کرپشن کے خاتمے سے تاجر برادری کو بہتر ماحول میسر ہوگاجس سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ میسر ہوگا۔ چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا کہ ارکین پارلیمنٹ، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔قومی احتساب بیورو کا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار اورکرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…