اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مصر:سابق وزیراعظم کو کرپشن پر پانچ سال قید کی سزا

datetime 23  جولائی  2015 |
Egyptian Prime Minister Ahmed Nazii speaks during a joint press conference with his Lebanese counterpart Saad Hariri,unseen, at the Government House in Beirut, Lebanon, Thursday, June 17, 2010. The Egyptian prime minister is on a two-day visit to Beirut to meet with Lebanese officials and sign agreements. (AP Photo/Bilal Hussein)

قاہرہ (نیوزڈیسک )مصر کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم احمد نضیف کو بدعنوانیوں کے الزام میں قصوروار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔احمد نضیف مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے دور میں وزیراعظم رہے تھے۔انھیں قبل ازیں ایک عدالت نے بدعنوانی کے جرم میں تین سال قید کا حکم دیا تھا لیکن انھوں نے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائرکی تھی جس پر اعلی عدالت نے ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت نے بدھ کو سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد ان کی قید کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کردی ہے اور بدعنوانیوں کے اسی مقدمے میں ماخوذ ان کے دو بیٹوں کو جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔احمد نضیف کو فروری میں عدالت نے بدعنوانیوں کے ایک اور مقدمے میں بری کردیا تھا۔اسی مقدمے میں ماخوذ سابق وزیرداخلہ حبیب العدلی کو بھی بری کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مصر کی عدالتوں نے حالیہ مہینوں کے دوران حسنی مبارک دور کی اہم شخصیات کے خلاف دائر مختلف النوع مقدمات کی سماعت کے بعد انھیں بری کردیا ہے یا پھر ان کی سزاں میں کمی کردی ہے۔تاہم احمد نضیف سابق حکومت کے پہلے بڑے عہدے دار ہیں جن کی سزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…