بغداد(نیوزڈیسک )عراق کے دارلحکومت بغداد میں پولیس کے مطابق بم دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دو بم دھماکے شیعہ اکثریتی علاقوں کے بازاروں میں کیے گئے ہیں۔خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس نے حوالے سے بتایا کہ پہلا دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے البیاع میں کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ شمال مشرقی علاقے الشعب میں ہوا۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال کسی گروہ یا فرد نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حالیہ چند دنوں میں عراق میں بم دھماکوں میں شدت آئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے عراق کے مشرقی صوبے دیالا کے قصبے خان بنی سعد کے بازار میں بھی کار بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 120 افراد ہلاک اور سو سے زائد زحمی ہو گئے تھے۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں