منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی مزید شناختی دستاویزات حاصل کر لیں، ماسٹر مائنڈ کے بیٹے کا پارٹیو ں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا بھی تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی مزید شناختی دستاویزات حاصل کر لی ہیںجس میں اس کا شناختی کارڈ، لائسنس اورامیگریشن تصاویر شامل ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ مبینہ ملزم

کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جبکہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ محمودآباد کا ہی درج کیا گیا۔ ڈیوڈ نیڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلیفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔ پہلا لائسنس صرف موٹر سائیکل کا بنوایا گیا تھا اور 1984 میں بنوائے گئے لائسنس کی 17 مئی 2026 تک تجدید کرائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا، ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔علاوہ ازیںقانون نافذ کرنے والے اداروںنے گرفتار ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔ حراست میں لیا جانے والا ایک شخص لاہور اور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑ ا گیا، دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے، چیک پوسٹ پر دہشت گرد نے پولیس اہلکار سے مکالمہ کیا۔اہلکار نے لیبارٹری اور سپرداری کی فائل طلب کی، کوائف کی پڑتال کے بعد کار سوار کو جانے دیا گیا۔ ناکے پر اہلکار سے دہشتگرد کا حلیہ اور قد و قامت پوچھی گئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…