لاہور (نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزیاں، سر کریک، سیاچن ‘ مسئلہ کشمیر، بلوچستان میں ’’را‘‘ کی مداخلت، مکتی باہنی کے بعد ایم کیو ایم کی مالی امداد اور عسکری تربیت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے 55 فیصد پاکستانیوں نے بھارت کو پاکستان کا ’’بدترین ریاستی دشمن‘‘ قرار دے دیا۔عالمی شہرت یافتہ تنظیم میڈیا ڈورکی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق رائے دہندگان کا کہناتھا کہ مودی نے اپنے حالیہ دورہ میں بنگلہ دیش کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستان اسکا دشمن ہے۔