ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں 58 سالہ خاتون کو بچانے کے اعزاز میں پاکستانی کو انعام سے نواز دیا گیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عجمان (آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں 58 سالہ خاتون کو بچانے کے اعزاز میں پاکستانی کو انعام سے نواز دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی 58 سالہ خاتون کو عجمان مرینا کے قریب پانی میں ڈوبنے والی بچانے پر ایک پاکستانی کو انعام سے نوازا گیا، پاکستانی محمد نعمان نے بتایا کہ وہ جب

مرینا کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اْس نے دیکھا ایک خاتون مدد کے لئے چیخ رہی ہے، وہ ساحل کی طرف دوڑا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے خاتون کو پانی سے نکالنے کے لئے سمندر میں کود گیا، جس کے بعد اْس نے سول ڈیفنس کو بلایا اور ان کے آنے تک اس عورت کو سانس لینے میں مدد کے لئے کارڈی پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کا آغاز کیا، بعد ازاں جب میڈیکل ٹیم پہنچی تو انہوں نے ابتدائی طبی امداد کی اور خاتون کو ہسپتال لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نعمان کی بہادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور مالی انعام دیا، اس ضمن میں سٹی پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر غیث خلیفہ سالم الکعبی نے کہا ہے کہ عجمان پولیس نے ہمیشہ کمیونٹی ممبرز کی تعریف کی اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جو کسی کی مدد اور زندگی بچانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں جب کہ نعمان نے اس انعام کے لئے پولیس کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ان کے اخلاقی فرض کا ایک حصہ تھا تاکہ وہ معاشرے کو ہر طرح سے محفوظ رہنے میں مدد کرے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی 58 سالہ خاتون کو عجمان مرینا کے قریب پانی میں ڈوبنے والی بچانے پر ایک پاکستانی کو انعام سے نوازا گیا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…