منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہو ر کی جامع مسجد میں خطیب حالت سجدہ میں خالق حقیقی سے جاملے

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہو ر کی ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل مسجد کے خطیب حالت سجدہ میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس فیز تھری بلاک ایکس میں واقع جامع مسجد کے خطیب مولانا عمر ابراہیم محراب کے اندر سنتیں پڑھنے کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔بعدازاں سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطیب مسجد محراب کے اندر سنتوں کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران مولانا عمر ابراہیم حالت سجدہ میں گئے اور دوبارہ نہیں اٹھے۔اسی وقت وہاں نمازیوں نے مولانا صاحب کو کئی منٹ کے طویل سجدے میں دیکھا تو وہ انکے پاس گئے جب انہوں نے مولانا صاحب کو دیکھا تو ان کا جسم ڈھیلا پڑچکا تھا۔مسجد میں موجود نمازی انہیں ہسپتال لیکر گئے جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔مولانا عمر کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…