اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے کوکا کولا کو اربوں ڈالرزکا نقصان

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی 2 بوتلیں ہٹا دیں جس کی وجہ سے کمپنی کو 4ارب ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں

36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے چیک ریپبلک کے دارالحکومت بوداپسٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک سائیڈ پر کر دیں اور پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں بولے ایگوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کی بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔ کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کو سپانسر کر رہی ہے، نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ یوروز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…