منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مراعات پر ڈاکہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرادیں

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آرکے چیئرمین عاصم احمد نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی مراعات پر چند انکم ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ اور انہیں ٹیکس دائرے میں لانا تجویز کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح نہیں بڑھائی جا رہی بلکہ مخصوص ٹیکس مراعات کو

ٹیکسوں کے دائرے میں لایا جا رہا ہے، روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الائونس جس کی مالیت ایک ارب 82 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ، اس پر ٹیکس استثنیٰ واپس لے لئے گیا ہے ۔تازہ فنانس بل میں ایف بی آر کو ٹیکس چوروں پر ہاتھ ڈالنے کے بیرون ممالک سے وصولیوں کے لئے وسیع تر اختیارات دئیے گئے ہیں ۔جس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس کی مختلف دفعات میں تبدیلی اور ترمیم کے ذریعہ غیر ملکی حدود میں ٹیکس چوری پر ٹیکس ٹریٹی ، باہمی کنونشن ، بین الحکومتی معاہدوں ، انتظام یا طریقہ کار کو بروئے کا رلاتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت بازیاب کرائی جا سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈننس میں نئی شقیں شامل کی جائیں گی ۔اگر کوئی شخص اپنی رجسٹریشن درخواست میں کاروباری بینک اکائونٹ ظاہر کر نے میں ناکام رہتا ہے تو اسے اپنے ہرغیر اعلانیہ بینک اکائونٹ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اداا کرنا ہو گا ۔اس پر عمل درآمد آئندہ اکتوبر سے ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…