منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست نیویارک کے ایک بینک میں ڈکیتی کرنے والے شخص کو ضمانت پر رہائی ملی تو ملزم بغیر وقت ضائع کیے دوبارہ ڈکیتی کی واردات کرنے پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک ڈکیتی کی دلچسپ واردات امریکی ریاست نیویارک کے

شہر نیویارک میں پیش آئی جہاں ایک ملزم نے منگل کے روز بینک میں داخل ہوکر کیشئر کو پرچی دی جس پر لکھا تھا کہ میرے پاس پستول ہے اور میں بینک لوٹنے آیا ہوں، میرے بیگ میں پیسے بھر دوں، یہ پیسے میں استعمال کروں گا۔بینک ملازم نے 2300 ڈالر(تقریبا ساڑھے تین لاکھ روپے)کی رقم ڈکیٹ کے حوالے کی، جسے لیکر وہ بینک سے نکلا مگر بدقسمتی سے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو ملزم کے وکیل نے اسے ضمانت پر رہائی دلوا دی۔ملزم نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے عدالت سے نکلتے ہی ڈکیتی کی نیت سے اسی بینک کی دوسری برانچ کا رخ کیا اور بینک سے محض 100 ڈالر (تقریبا 1500 روپے)کی معمولی رقم لوٹی لیکن اس مرتبہ پھر قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ملزم بینک سے باہر نکلنے کے کچھ لمحوں بعد پولیس کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار ہوگیااورحوالات میں بند کردیاگیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…