منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے نے موسم گرما کے دوران کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی‎‎

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پی آئی اے نے موسم گرما کے دوران اندرون ملک مصروف ترین روٹس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملک کے سب سے بڑی شہر کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،

پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے سفر کا کرایہ 6 ہزار 950 روپے مقرر کر دیا ہے،ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر قائد سے مذکورہ تمام شہروں کے درمیان سفر کا یک طرفہ کرایہ ہو گا۔دوسری جانب کیٹگری سی میں شامل ممالک میں کرونا کیسز کم ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فضائی سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی تعداد کو کم کردیا۔ اب کیٹگری سی میں 38 کے بجائے 26 ممالک شامل ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق بنگلا دیش، برازیل، انڈونیشیا، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، چلی، کولمبیا، نیپال، پیرو، فلپائن، بھوٹان سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے مہینے میں کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ریپڈ ٹیسٹ، قرنطینہ اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مسافروں کی آ مد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے مشروط ہوگی۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کو تین کیٹگریز میں شامل کیا ہے، جس میں سے اے اور بی سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں کم ہیں جبکہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان میں داخلے کی مشروط اجازت ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…