منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

حسن علی پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق26 سالہ فاسٹ بولر حسن علی نے ابوظبی میں پی ایس ایل کے دو میچز میں شرکت کی۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق لاہور اور کوئٹہ کے خلاف میچز میں انہوں نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم اب وہ اگلے میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق حسن علی فیملی مصروفیات کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس جارہے ہیں۔اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھاکہ کچھ اہم معاملات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے دستبردار ہورہے ہیں، کچھ چیزیں کرکٹ سے بڑھ کر ہوتی ہیں اور فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ ان کی پوزیشن کو سمجھا اور لیگ سے جانے کی اجازت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم حسن علی کی پوزیشن سمجھ سکتی ہے، فیملی ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے، ان کی عدم موجودگی ٹیم کیلئے نقصان دہ ضرور ہوگی لیکن بعض چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…