منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا رواں برس بھی بیرون ملک کے زائرین کو حج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے،رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی

اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج کے فیصلے میں کہاگیاکہ صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔سعودی وزارت حج کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔سعودی وزارت حج نے حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔سعودی وزارت حج کا کہنا تھاکہ حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی طویل بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہاہے کہ سعود عرب کی طرف سے حج کا اعلان قابل تحسین عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 60ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج کا حج کرنا اللہ کی رحمت کا سبب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی وباکی صورتحال کی وجہ سے سعود ی عرب کی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…