اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

بجٹ پیش کرنے کے اگلے ہی دن شوکت ترین نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہماری جوانی میں سرکاری نوکری پسندیدہ نوکری ہوا کرتی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ ہماری جوانی میں سرکاری نوکری پسندیدہ نوکری ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری نوکری کو دوبارہ پہلی پسند بنانا چاہتے ہیں مگر یہ ایک دو سال میں نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری نوکری کا معیار اور تنخواہ بہتر بنائیں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزیدکہا کہ بجلی بل کی ریکوری آؤٹ سورس کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے مقامی پیداوار بڑھانا ہو گی،ہمیں صارفین کو بچانے کیلئے ہول سیل مارکیٹس بڑھانا پڑیں گی،اہم غذائی اشیاء کے اسٹرٹیجک ذخائر قائم کیے جائیں گے ۔ ایف بی آر میں اصلاحات کرینگے اور چیزیں آپ کے سامنے آ جائینگے ۔ ایک سوال پر شوکت ترین نے کہاکہ ایف بی آر میں جو اچھے لوگ نہیں انکو ٹھیک کر دیں گے۔علاوہ ازیں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ برآمدی حکمت عملی دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا تو لیدر، ٹیکسٹائل اور روایتی برامدی صنعت ہے، اور دوسرا اہم حصہ شعبوں و صنعتوں کو برآمدات کیلئے فروغ دینا ہے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکسٹایل برآمدات کو بتدریج بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف مقرر کررہے ہیں، انہوں نے کہا ٹیکسٹائل میں ویو

ایڈیشن پر توجہ دے رہے ہیں،غیر روایتی شعبوں کو بھی توجہ دے رہے ہیں۔ آئی ٹی، انجییرنگ،موبائل فون اور دوسرے شعبے ہیں، اگلے سال ان پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں،انہوں نے کہا میک ان پاکستان اوردرآمدات کے متبادل تیار کرنا ہے،پچھلے سال خام. مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کی ہیں۔

اس سال بھی کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کم کررہے ہیں، انہوں نے کہا اس سے پہلے کبھی پاکستان میں خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں اتنی بڑی تعداد کمی نہیں دیکھی، اس اقدام سے پاکستان میں کاروباری لاگت کم ہوگی، انہوں نے کہا پر امید ہوں کہ ہماری برآمدات بڑھیں گی اور ہم نے اسے پائیدار بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…