منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ سے امداد اور قرضہ نہیں بلکہ تجارت کے خواہاں ہیں

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی کی قیمتوں اور انکم ٹیکس ٹـیرف میں اضافہ نہیں کریں گے ۔ امریکہ سے امداد اور قرضہ نہیں بلکہ تجارت کے خواہاں ہیں آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ترسیلات زر میں اضافے

اور برآمدی شعبے کی بہتری کی وجہ سے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔ مہنگائی میں کمی کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات سمیت درآمدی اجناس کی کاشت میں اضافہ کریں گے ۔ اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ لائیں گے اگلے سال کے دوران نوجوانوں کو 20 لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم کریں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے مینو فکچرنگ ، ٹیکسٹائل ، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں مراعات دیں ۔ زراعت کے شعبے میں 2.7 فیصد بہتری آئی ہے اور کپاس کی فصل خراب ہونے کے باوجود دیگر فصلوں میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اس وقت 26 بلین ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور اندازہ ہے کہ 29 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی کی درآمد کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا تاہم برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے زرعی مصنوعات میں اضافہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائس کنٹرول کے نظام کو بھی بہتر کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے پوری دنیا میں

بحران آیا ہے تاہم بیرون ممالک کی ترسیلات ملک کی معیشت کو بہتر کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بنک کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے بھی جلد نکل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بھی بڑھ چکی ہے اور گزشتہ سال سے 18

فیصد زیادہ محصولات وصول ہونے میں گزشتہ چار مہینوں سے محصولات میں بہت بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ مالی سال کے اختتام تک اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ گندم ، چینی ، گھی ، دالوں کی برآمد کی وجہ سے ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں

میں اضافے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ 12 مہینوں میں چین کی بین الاقوامی قیمتیں 58 فیصد بڑھی جبکہ ہم نے صرف 38 فیصد قمتیں بڑھائیں ہیں ۔احساس پروگرام بہترین اور بڑا پروگرام ہے اور ملک میں 15 ملین خاندانوں کو مالی معاونت سمیت دیگر سہولیات فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ،

کامیاب جوانا پروگرام حکومت کے بہترین پروگرام ہیں ۔ تینوں ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کو 7 فیصد تک پہچانا ہمارا اولین مقصد ہے اور 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں معاشی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ قرضے اور مراعات دیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بہتر کر سکیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…