جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کومزید رعایت دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)گاڑیوں کے ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو 30 جون تک کی رعایت دے دی گئی۔ چیف کمشنر عامر علی احمد نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے30 جون تک ہفتہ کے روز بھی ایکسائز اسلام آباد کا دفتر کھولا جائے، نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ 30 جون تک گاڑیوں

کے ٹوکن ٹیکس جمع کرنے والوں کو جرمانے معاف کئے جائینگے 30 جون کے بعد ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والوں کو سخت جرمانے کا سامنا ہوگا انہوں نے کہا اکہ نئی گاڑیاں رجسٹر نہ کروانے والوں کے خلاف شاہراہوں پر کاروائیوں کا فیصلہ کیاگیا ہے اور نئے احکامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کو تین حکمت عملی کے تحت کیا جائے گا۔ تمام شہریوں کی جانب سے ولنٹیریلی ویکسینیشن حکمت عملی میں شامل ہے۔ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ماس ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں کہا گیا پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسینیشن کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔ این سی او سی کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیے 30 جون تک ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔ این سی او سی نے ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف مراعات دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ این سی او سی نے کہا 11 جون سے تمام ویکسینیشن سینٹرز 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ویکسینیشن سینٹرز کو اتوار کی بجائے جمعہ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی نے

کہا 11 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری واک ان ویکسینیشن کروا سکیں گے۔ این سی او سی نے 11 ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کی تصدیق کے لیے جون کے آخر تک آئی ٹی طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا۔ این سی او سی کی جانب سے این پی آئیز کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔این سی او سی کی جانب سے ہفتہ وار 2

روزہ پابندی ایک دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جمز میں ویکسینیشن کروانے کے بعد ان ڈور سہولت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ اجلاس میں مخصوص نان کنٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزاروں سینماز پر عائد پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے 50 فیصد

سٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے ہفتے میں دو روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد گنجائش کو 70 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔ ماسک پہننے کے حوالے سے این سی او سی کی دیگر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…