پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طارق ملک نے چیئرمین نادرا بننے کی خاطرکون سی پرکشش نوکری چھوڑ دی ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نادرا کےنئے چیئرمین طارق ملک دو ہفتے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے ،روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل کی شائع خبر کے مطابق  طارق ملک ان دنوں نیو یارک میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ۔

حکومت کی طرف سے چیئرمین نادرا کی تقرری کے بعد طارق ملک نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ انہیں ذمے داریوں سے فارغ کیا جائے ۔طارق ملک معروف دانشور اور ماہر تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک کے صاحبزادے ہیں ،حکومت پاکستان نے نادرا کے نئے چیئرمین کیلئے ایک اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں 109 افراد نے اپلائی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان میں سے پانچ آئی ٹی لیڈرز کو سخت مقابلے کے بعد انٹرویو کیا اور شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں طارق ملک کا نام سر فہرست رہا، طارق ملک نادرا کے سابق چیئرمین رہے ہیں،طارق ملک اقوام متحدہ میں چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کے عہدے پر فائز ہیں، پانچ سال قبل اقوام متحدہ نے انہیں بین الاقوامی مقابلے میں 178 آئی ٹی ماہرین میں سے منتخب کیا تھا، وہ اس وقت 130 سے زائد ممالک کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…