اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی چاول کی جنگ یورپ تک پہنچ گئی

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (اے ایف پی، اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی چاول کی جنگ یورپ تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت نے خصوصی ٹریڈمارک کے لیے درخواست دے دی ہے، جس کے ملتے ہی یورپی یونین میں اسے باسمتی کی اکلوتی ملکیت مل جائے گی۔یہی بات دونوں

ممالک کے درمیان وجہ تنازعہ بن گئی ہے کیوں کہ اس سے برآمدی مارکیٹ میں پاکستان کی حیثیت کو سخت دھچکہ لگے گا۔ البرکت رائس ملز کے شریک مالک غلام مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ہم پر ایٹم بم گرانے جیسا ہے۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے یورپی کمیشن سے پی جی آئی حاصل کرنے کے اقدام کی فوری مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق، بھارت دنیا میں سب سے زیادہ چاول برآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ سالانہ 6.8 ارب ڈالرز آمدنی چاول سے حاصل کرتا ہے۔ جب کہ پاکستان کا دنیا میں چوتھا نمبر ہے اور اس کی چاول سے سالانہ آمدنی 2.2 ارب ڈالرز ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ مزید 10 پاکستانی مصنوعات کو جیو گرافیکل انڈیکییشن(جی ائی) کے طور پر منظور کیا گیا ہے ان میں زرعی اور غیر زرعی مصنوعات شامل ہیں ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کےچونسہ آ م ،سندڑی آم ،کینو،ہنزہ روبی ,سوات کا ایمرلڈ(زمرد) ،کشمیر ٹور لائن ،سکردو کی ٹوپی،سکردو ایکویریم، پیروڈٹ سٹون اور پیروڈٹ ویلی کو جی آئی کے طور پر منظور کیا گیا ہے ۔جی آئی سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی اور میک ان پاکستان پالیسی کو فروغ ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…