منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی) گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا، ڈی ایس ریلوے سکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سے متعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا گیا ، ڈی ایس ریلوے سکھر نے سکھرڈویژن ٹریک کو خطرناک قراردیا تھا۔

ڈی ایس ریلوے سکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سے متعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھاگیاتھا ، جس میں کہا تھا کہ سکھر ڈویژن میں مین لائن کے456 کلو میٹرٹریک کی حالت خراب ہے اور برانچ لائن کا 532کلو میٹر ٹریک بھی خستہ حالی کاشکارہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا اور فون نمبرز بھی جاری کردیئے ، 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد کراچی، سکھر، فیصل آباداورراولپنڈی میں ہیلپ لائن سینٹرقائم کردیا گیا ، ریلوے حکام نے انفارمیشن ڈیسک قائم کرتے ہوئے فون نمبر جاری کردیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق ٹرین حادثہ ریتی اورڈھرکی کے درمیان ریتی کے قریب پیش آیا، زخمیوں کوروہڑی،پنوعاقل اورسول اسپتال سکھرمنتقل کیاگیا جبکہ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ، ٹریک بحال ہوتے ہی ٹرینوں کوروانہ کردیاجائیگا۔دوسری جانب ٹرین حادثہ میں شیخ زیداسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں کے نام سامنےآگئے ہیں۔زخمیوں میں محمداسلم ولدگمیرخان ،مقبول احمدولداقبال،خلیل الرحمان ولد عبدالعلیم ، آسیہ ولد محمد عمران،روبینہ ولداحسن الٰہی،عذراولداللہ رکھا، نصیرولداکبر،اعجاز حسین ،ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ،سمیع ولد شہزاد شامل ہیں۔دیگر زخمیوں میں حسین ربانی ولدربانی ،اللہ دتہ ولد بشیر احمد ،بشیراحمدولدپٹھانے خان ، آفتاب ولدایازحسین،بابرولدفیاض،یاسمین ،حفصہ ولد حضور، گل شبیر ولد ولایت خان،محمداسحاق ولدبڈن خان ، خداداد،کائنات ،کوثرولدمہدی عباس،جاویداخترولدنورالہی ، گل صاحب،مشرف ولدطفیل ،دلاورولد ارشد بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…