منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دْلہن نے نکاح کے 3منٹ بعد ہی طلاق مانگ لی وہ لفظ کیا تھا جس نے بسنے سے پہلے ہی گھر تو ڑ دیا ؟ جانئے

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )شادی دو دِلوں کا بندھن ہے۔ اور اس بندھن میں کوئی مرد اور خاتون اْسی وقت بندھتا ہے جب دونوں ایک دوسرے سے راضی ہوں۔ اگرکوئی ایک فریق بھی شادی پر راضی نہ ہو تو یہ شادی ناممکن ہو جاتی ہے۔ شادی ذہنی ہم آہنگی کا نام ہے۔ ایک دْوسرے

کو عزت دینے کا نام ہے۔یہ رشتہ تبھی کامیابی سے ساری عمر چل سکتا ہے اگر میاں بیوی ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اورایک دْوسرے کو احترام سے بْلاتے ہیں۔تاہم کویت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔کویت کے ہی مقامی نوجوان لڑکا اور لڑکی شادی کی غرض سے عدالت میں پہنچے۔ جہاں اْن کا نکاح ہوا۔ دونوں ایک دوسرے کو پا کر بہت مسرور دکھائی دے رہے تھے ۔ ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر دونوں عدالت کی عمارت سے باہر آئے۔اچانک عمارت کی سیڑھیوں سے نوبیاہتا لڑکی کا پیر پھسلا اور وہ ڈگمگا گئی اور بڑی مشکل سے گرتے گرتے بچی۔اس پر بجائے کہ دْلہا اْس سے ہمدردی کا اظہار کرتا، اور اس کی خیریت دریافت کرتا۔ دْلہا صاحب نے اپنی نئی نویلی دْلہن کویوں اچانک پھسل جانے پر ‘احمق’کا خطاب دے ڈالا۔ دْلہن کو اپنے تھوڑی دیر پہلے بنے جیون ساتھی کے مْنہ سے نکلا یہ لفظ سْن کر شدید حیرانی اور غصّہ آیا۔ وہ اْنہی قدموں واپس عدالت میں جا پہنچی اور جج کے روبرو خْلع کی درخواست کر ڈالی۔اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بہت اچھا فیصلہ کیا۔ کیونکہ مرد کی حرکت سے پتا لگ گیا تھا کہ وہ اْسے کیا حیثیت دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…