جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری پیسوں سے ناشتے فن لینڈ کی وزیراعظم کارقم واپس کرنے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فن لینڈ کی وزیراعظم سینا میرین نے ناشتے کی مد میں 14 ہزار ڈالر قومی خزانے میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم نے میل (کھانا) الائونس کی مد میں

ڈیڑھ سال تک ناشتے کا خرچ سرکاری خزانے سے لیا، جس پر ان کے خلاف کافی شور مچا۔پولیس نے تفتیش کی اور ثابت ہوگیا کہ سینا میرین نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اپنے خاندان کیلئے سبسڈی کی سہولت حاصل کی۔سینا میرین کے بارے میں گزشتہ ماہ ایک مقامی اخبار میں خبر چھپی تھی کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ناشتے کیلئے حکومت سے فی ماہ 300 یورو یا 365 ڈالر کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ  میں رہتی ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ وزیراعظم کا موقف تھا کہ یہ مراعات ان سے پہلے کے حکمرانوں کو بھی ملتی رہی ہیں۔ تاہم قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔فن لینڈ کی وزیراعظم نے ناشتے پر سبسڈی کی مد میں لی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا اعلان کردیا، جوتقریبا ً14 ہزار ڈالر بنتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…