اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنیوالی پروازوں پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر عائد پابندی کی مدت میں 30 جون تک توسیع کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیصلے کے بعد پاکستان میں پھنسے ہزاروں اماراتی ویزہ ہولڈرز کی واپسی نہیں ہو سکے گی۔ اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے۔کیونکہ امارات جلد واپسی

نہ ہونے سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ کئی پاکستانیوں کے امارات میں تعلیم کا سلسلہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔دوسری جانب دبئی کی الامارات ائیرلائنز(ایمریطس)نے یکم جولائی سے وینس کے لیے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دبئی اور وینس کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلیں گی اور اس روٹ پر پروازوں کی بحالی کا مقصد متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان تجارت اور سیاحت کا فروغ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی جولائی سے اٹلی کے شہرمیلان کے لیے بھی اپنی پروازوں کی ہفت وار تعداد میں اضافہ کرے گی اور آٹھ کے بجائے دس پروازیں چلائے گی۔ان میں سے روزانہ ایک پرواز دبئی سے میلان اور نیویارک جے ایف کے روٹ کے لیے ہوگی۔دبئی اور میلان کے درمیان ہفتے میں تین واپسی کی پروازیں ہوں گی۔ان نئی پروازوں کے بعد الامارات کی اٹلی کے چار شہریوں کے لیے ہفتے میں 21 پروازیں ہوں گی۔

الامارات ان کے علاوہ اطالوی دارالحکومت روم کے لیے ہفتے میں پانچ پروازیںاور بولونا کے لیے تین پروازیں چلا رہی ہے۔ الامارات کی پروازوں کے مسافروں کو اٹلی پہنچنے کے بعد قرنطین میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ کووِڈ-19 کے ٹیسٹ انتظامات کے بعد یہ پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اٹلی کے سفر پر روانہ ہونے والے مسافروں

کے پاس کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہونا چاہیے۔الامارات ائیرلائنز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوآفیسر شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کووِڈ ٹیسٹ فلائٹ انتظام کا خیرمقدم کیا ہے اور اطالوی اور اماراتی حکام کا بین الاقوامی ٹریول کی بحالی اور سفر میں سہولت کاری کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ایک عالمی تجارتی

مرکز اور200سے زیادہ شہریتوں کے حامل افراد کا مسکن ہونے کے ناتے دبئی اور متحدہ عرب امارات نے کمیونٹیوں کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور تفریح گاہوں سے لے کر اسکولوں ، کاروباری مراکز اور ہوائی اڈوں تک تحفظِ صحت کے لیے پروٹوکولز کی پاسداری

کی گئی ہے۔2 جون سے الامارات کی پروازوں سے اٹلی جانے والے دو سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کے پاس کووڈ-19کے پی سی آر کے منفی ٹیسٹ رپورٹ ہونی چاہیے اور یہ ٹیسٹ رپورٹ روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک کارآمد ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…