پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) اٹلس ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے محض ایک دن بعد یاماہا نے بھی اپنی بائیک کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یاماہا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ، قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کے بعدکمپنی کے ماڈل YB125ـZ

کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے ، جب کہ YB125ـZDX کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھاکر 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کی گئی ہے ، اس کے علاوہ کمپنی کے ایک اور ماڈل YBRـ125G کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 1لاکھ 90ہزار کی بجائے اب 1 لاکھ 97ہزار روپے ہوگی ، تاہم کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کی طرف سے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے بعد کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ، جس کے بعد سے ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار900 روپے جب کہ

سی جی 125 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت کی جائے گی۔اس سے پہلے ڈی ایس موٹرز نے اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا کہتے ہوئے یونیک 70 سی سی موٹرسائیکل کے 2 ماڈلز کی قیمتوں پر 20 فروری سے ڈھائی ہزار روپے کے اضافے سے آگاہ کردیا جبکہ میمن موٹرز نے سپر اسٹار 70 سے 100 سی سی بائیکس پر 2 سے 3 ہزار روپے بڑھا دیے ، یہ اضافہ ملک میں 94 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کرنے اور گزشتہ 6 ماہ سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باجود دیکھنے میں آیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…