لندن (نیوزڈیسک ) برطانیہ میں سست رفتار گھونگوں کی ریس کا مقابلہ ہوا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانوی کاؤنٹی ورفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے ، گھونگوں کی ریس کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ریس میں گھونگوں کو میز کے اوپر سجے میدان پر 13انچ کا فاصلہ طے کرنا تھا، مقابلے کے لیے 175 گھونگوں کو میدان میں اُتارا گیا۔ مقابلے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغاز “ریڈی اسٹیڈی گو” کے بجائے ریڈی اسٹیڈی سلو کے نعرے سے شروع کیا جاتا ہے ،یہ مقابلہ جارج نامی گھونگے نے جیت لیا، جس نے 13 انچ کا فاصلہ ، 2 منٹ، 40 سیکنڈ میں طے کیا، جسے انعام کے طور پر ہرے پتوں کی دعوت دی گئی۔