پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخواحکومت کا مزید 5 اضلاع میں 31مئی سے سکول کھولنے کا فیصلہ

datetime 29  مئی‬‮  2021

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیبرپختونخواحکومت نے مزید5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ،

بنوں،چارسدہ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنے کی اجازت ہوگی ،تعلیمی اداروں کوسختی سے کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون سے تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…