بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

جوقومیں قانون کی حکمرانی پر عمل نہیں کرتیں تباہ ہو جاتی ہیں، وزیر اعظم

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوقومیں قانون کی حکمرانی پر عمل نہیں کرتیں تباہ ہو جاتی ہیں، امید ہے مسلمان ممالک ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں۔ وہ حضرت محمدؐکی سیرت مبارکہ میں تہذیبی اقدار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے ورچوئل

خطاب کررہے تھے ۔بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد رباط اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حضور اکرمؐ نے ریاست مدینہ کی بنیاد پر دنیا کی عظیم ترین تہذیب قائم کی جس کے دو بنیادی اصول قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست تھا، ہمارے پیغمبرؐنے فرمایا تھا کہ ان کی صاحبزادی بھی اگر جرم کریں گی تو وہ سزا پائیں گی، دوسرا انہوں نے فرمایا کہ تم سے پہلے بہت سی اقوام اسی لئے تباہ ہوئیں کیونکہ انہوں نے طاقتورو امیر اور غریب اور کمزور لوگوں کیلئے الگ الگ قوانین بنا رکھے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جن اقوام میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے تو وہ جلد یا بدیر تباہ ہو جاتی ہیں جبکہ عظیم قومیں انصاف کے اصولوں پر عمل پیرا رہتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پیغمبرؐنے انسانیت کی تاریخ میں فلاحی ریاست قائم کی اور پہلی مرتبہ ریاست نے غریبوں، یتیموں، بیوائوں اور کمزور طبقہ کی ذمہ داری قبول کی، پنشن کا نظام بھی خلیفہ دوئم حضرت عمر کے دور میں شروع ہوا اور ریاست نے بزرگ شہریوں کی امداد کی ذمہ داری لی، وہ ایک مثالی ریاست تھی، پہلے اس ریاست میں کمزور طبقہ کا خیال رکھا گیا اور دوسرے طاقتور لوگوں کو قانون کے تابع بنایا گیا، آج بھی ان عظیم اصولوں پر عمل کرنے والے معاشرے خوشحال ہیں جبکہ

ایسے معاشرے جہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور کمزور طبقات کا خیال نہیں رکھا جاتا وہ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی قوت چین نے 30 سال میں 70 کروڑ سے زائد افراد کو خط غربت سے نکالا اور 400 وزارتی سطح کے عہدیداروں کو بدعنوانی پر جیل بھجوایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں تو انسانی تاریخ میں 12 سال کے مختصر عرصہ میں سلطنت روم اور فارس کا اس عظیم انقلاب نے خاتمہ

کر دیا کیونکہ اس ریاست مدینہ میں میرٹ پر عملدرآمد ہوتا تھا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے سنہری اصول ہی عظیم تہذیب اور بنانا ریاست میں فرق واضح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلمان ممالک ریاست مدینہ کے ان دو بنیادی اصولوں پر عمل کرکے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے، برصغیر کے عظیم شاعر علامہ اقبال نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں نے جب بھی ان اصولوں پر عمل کیا وہ کامیاب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…