جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ایک خاتون کی عمر 40 برس ہے لیکن اب تک وہ 44 بچوں کو پیدا کر چکی،حیرت انگیز و دلچسپ معلومات

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) ایک خاتون کی عمر 40 برس ہے لیکن اب تک وہ 44 بچوں کو پیدا کر چکی ہیں جن میں سے 38 بچے اب تک زندہ ہیں۔مریم نبٹانزی کا تعلق یوگنڈا کے ایک گاؤں کاممبری سے ہے۔ انہیں مقامی زبان میں نالونگو مزالا بانا بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے چار بچوں کو پیدا کرنے والی جڑواں ماں۔پہلی مرتبہ وہ 13 سال

کی عمر میں ماں بنیں اور لگاتار 40 برس کی عمر تک ہر سال بچہ پیدا کرتی رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے چھ مرتبہ جڑواں بچوں کو پیدا کیا، چار مرتبہ ان کے بطن سے ایک ساتھ تین تین بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی جبکہ تین مرتبہ انہوں نے بہ یک وقت چار بچوں کو پیدا کیا۔ اس طرح بہت کم مرتبہ انہوں نے ایک وقت میں ایک بچے کو پیدا کیا۔مریم اب اکیلی ماں کی حیثیت سے ان کی پرورش کررہی ہیں اور ان کے لیے سارے بچوں کو کھلانا اور پرورش کرنا بہت مشکل کام ہے۔ تاہم ان کی زندگی کی کہانی بہت عجیب وغریب اورافسوسناک بھی ہے۔ مریم کی شادی اس وقت ایک 28 سالہ شخص سے ہوئی جب وہ خود 12 برس کی تھیں۔ پھر 13 برس کی عمر میں انہوں نے دو بچوں کو پیدا کیا۔ دو سال بعد اس نے ایک ساتھ تین بچوں کو پیدا کیا اور اس کے دو برس بعد چار بچے ایک ساتھ دنیا میں آئے۔ مریم کے والد کے بھی 45 بچے تھے جو کئی خواتین سے پیدا ہوئے تھے۔اسی بنیاد پر یوگنڈا کے جینیا تی ماہر کہتے ہیں کہ مریم کی زر خیز ی کی وجہ جینیا تی ہے کیونکہ ان کا بے ضہ ایک وقت میں کئی حصوں میں تقسیم ہو کر ایک سے زائد اولاد کی وجہ بنتا ہے۔ اگرچہ مریم چھ بچوں کی خواہش رکھتی تھیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ چھٹی بار ہونے کے بعد تک وہ 18 بچوں کی ماں بن چکی تھیں۔اس کے بعد جب انہوں نے

مزید بچوں کی پیدائش روکنے کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ اس مداخلت سے انہیں نقصان ہوسکتا ہے یہاں تک کہ وہ مر بھی سکتی ہیں۔اس کے بعد 23 سال کی عمر تک مریم 25 بچوں کی ماں بن چکی تھی۔ اس بار وہ دوبارہ ہسپتال گئیں تاکہ مزید بچوں کی پیدائش کو روکا جاسکے۔ اس بار بھی ڈاکٹروں

نے کہا کہ ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں جو خواتین کو بچے پیدا کرنے سے روک سکے۔ اس کے بعد آخری مرتبہ انہوں نے دسمبر 2016 میں اپنے 44 ویں بچے کی پیدائش کی اب وہ تنہا 38 بچوں کی پرورش کررہی ہیں کیونکہ ان کے شوہر کبھی کبھار ہی گھر آتے ہیں اوربرسوں سے بچوں نے اپنے والد کو نہیں دیکھا ہے۔ اس کی وجہ

یہ ہیکہ مریم کے شوہر کی کئی بیویاں ہیں اور وہ ان کے پاس خوش ہے۔ بسا اوقات وہ سال میں ایک مرتبہ اپنے شوہر کی صورت دیکھ پاتی ہیں۔شوہر مریم پر سختی بھی کرتا ہے ۔ مریم کو اپنے بچوں کیلئے روزانہ 10 کلو آٹا، چار کلو شکراور صابن کی تین ٹکیاں درکار ہوتی ہیں۔ حال ہی میں مریم کیلئے انٹرنیٹ پر چندے کی مہم چلائی گئی تو اس میں 10 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوئی جس کے بعد مریم اب قدرے پرسکون انداز میں اپنے بچوں کی کفالت کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…