پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے، ادارہ شماریات کا انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے ہیں ، سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے رپورٹ کے مطابق 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے جیسے ہیں ، صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر قرار

دیئے، گھریلو معاشی حالات کو بد تر قرار دینے والوں کی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ 29 فیصد ہے۔ادارہ شماریات کے سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے میں 12فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بد تر قرار دیئے، 26فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔سروے کے مطابق 46فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے جیسے ہیں، ملک کے 13 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر قرار دیئے،صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر قرار دیئے۔ایک فیصد گھرانوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے،11فیصد گھرانوں نے کمیونٹی کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بد تر قرار دیئے،23فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بد تر ہوئی، 48فیصد کے خیال میں کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے جیسی ہے۔سروے کے مطابق 11فیصد کے مطابق علاقے کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی، ایک فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،6فیصد کمیونٹی کی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے۔سندھ میں 29 فیصد گھرانوں نے اپنے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدترقرار دیا،گھریلو معاشی حالات کو بد تر قرار دینے والوں کی تعداد سندھ

میں سب سے زیادہ ہے،دوسرے نمبر پر کے پی میں 27 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر ہیں،پنجاب میں 25 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔بلوچستان میں 22 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں ،پنجاب 46 اور سندھ میں 47 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے جیسے قرار دیئے ،کے پی 42 اور بلوچستان میں 46 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے

جیسے ہیں۔سروے میں پنجاب 14 اور سندھ میں 9 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے،کے پی 17 اور بلوچستان میں 13 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے، سندھ کے 26 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کے معاشی حالات ابتر ہوئے۔کے پی،پنجاب کے 23 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی،بلوچستان میں 21 فیصد گھرانوں کے مطابق کمیونٹی کی معاشی حالت ابتر ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…