پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا متفقہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اختلافات شدت اختیار کرگئے ،شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں متفقہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بچانے کی فکر لاحق ہوگئی ،پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ سے سینیٹ میں الگ گروپ کی درخواست واپس لینے کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن

کیلئے الگ سے  نشستوں کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم  پلیٹ فارم پر ن لیگ کی جانب سے سخت موقف اپنانے پر قومی اسمبلی میں متفقہ اپوزیشن لیڈر  سے   علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے  مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے اور ایوان بالا میں الگ گروپ کی درخواست کو فوری طور پر واپس لی جائے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ  مسلم لیگ (ن)   یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانیں گے تو پیپلز پارٹی  قومی اسمبلی میں الگ نشستوں  پر بیٹھنے  مجبور ہوں گے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں الگ گروپ اور نشستوں کیلئے درخواست تیار کرلی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے  عوامی نیشنل پارٹی  اور بی این پی مینگل   کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے ،مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جواب نہ ملے کی صورت میں درخواست کو  بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد جمع کرائی جائے گی۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی دھمکی پر پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کی آپس

کی لڑائی کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا ،اپوزیشن کو اختلافات  کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے چاہئیں،دونوں رہنمائوں کے درمیان پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو متحد رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ  ن لیگ کے بعض رہنمائوں نے اپوزیشن اتحاد کو بچانے کیلئے  پارٹی قائدین کو سینیٹ سے الگ گروپ کی

درخواست واپس لینے کی بھی تجویز دی۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے    پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت  کو پیغام بھجوایا ہے کہ  پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں۔دوسری جانب پی ڈی ایم ڈربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو کل عشائیے پر بلا لیا ہے ،عشائیے میں ن لیگ کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے،عشائیے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…