پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے متعلق سوال پر راشد خان نے کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی افغان ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے

کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی منگنی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔دوسری جانب پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے سیون سمٹ میں شامل چوٹی دینالی کو سر کرنے کیلئے یکم جون کو امریکہ روانہ ہونگے ۔ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کیلئے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہورہے ہیں،شمالی امریکہ کی سب سے بلند چوٹی دینالی کودنیا کی مشکل ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔اسد علی میمن کے مطابق قانون کے تحت قرنطینہ کرنے کے بعد وہ7 جون کو برفانی چوٹی دینالی کے لیے روانہ ہوکر 15 جون کو اپنی منزل پر قومی جھنڈا لہرانے کی کوشش کریں گے ، ان کی 22 جون کو بیس کیمپ میں واپسی متوقع ہے،منفی 35 درجہ حرارت میں وہ کسی مدد اور سپورٹ کے بغیر مجموعی طور پر 60 کلو گرام کے وزن کے ساتھ کوہ پیمائی کریں گے،۔وسائل سے محروم اسد علی میمن کو پرمٹ اور سفر سمیت 13 ہزار ڈالرز اخرجات برداشت کرنا ہوں گے، اسد علی میمن کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی حکومت نے خصوصی ویزا بھی جاری کردیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…