اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، آئی ٹی پارک سے15 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،
سید امین الحق اورجنوبی کوریا کے سفیر نے آئی ٹی پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منسٹری آف آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ ’’اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے تعاون سے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کےآئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاتکمیل پر 15 ہزار کے قریب افراد کو روزگار اور ملک کو ریونیو کی مد میں کروڑوں ڈالرز فراہم ہوں گے۔ پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔آئی ٹی پارک کے سنگ بنیاد کے موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا آئی ٹی پارک سے15 ہزار افراد کو روزگار ملے گا اور ریونیو کی مد میں کروڑوں ڈالرزفراہم ہوں گے۔
اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے تعاون سے 13 ارب روپے سے زائد مالیت کےآئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
تکمیل پر 15 ہزار کے قریب افراد کو روزگار اور ملک کو ریونیو کی مد میں کروڑوں ڈالرز فراہم ہوں گے. پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/xpIOMXrRZG
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) May 26, 2021