پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جاپان کا ایک منفرد ہوٹل جہاں ملازمین کی بجائے روبوٹ کام کرتے ہیں

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگاساکی(نیوزڈیسک )دور جدید میں آہستہ آہستہ اب انسانوں کی جگہ روبوٹ لے رہے ہیں جب کہ جاپان میں ایک ایسا ہوٹل موجود ہے جہاں داخل ہوتے ہی آپ کو انسانوں کی بجائے روبوٹ خوش آمدید کہیں گے۔جاپان کے شہرناگا ساکی میں حال ہی میں افتتاح ہونے والے اس ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ قریبا 8 ہزارپاکستانی روپے ہے، کمروں میں داخل ہونے کے لیے چابیاں اورسوئپ کارڈ نہیں دیئے جاتے بلکہ روبوٹ آپ کا چہرہ اسکین کرتے ہیں اوردروازہ کھل جاتا ہے۔ناگاساکی کے ہوئس ٹین بوش تفریحی پارک میں روبوٹ ٹیکنالوجی کو ہوٹل کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور ہوٹل انتظامیہ کی خواہش ہے کہ اس کے 90 فیصد امور روبوٹ ہی انجام دیں تاکہ ملازموں کے اضافی اخراجات کم کیے جاسکیں۔ اس منفرد ہوٹل میں مہمان اپنی اشیا ایک ڈراپ باکس میں ڈالتے ہیں تو ایک روبوٹ بازو انہیں اٹھا کر طاق میں رکھ دیتا ہے، یہاں روبوٹ ٹرالی آپ کا سامان کمرے تک پہنچاتی ہے اور سائری نامی ایک روبوٹ موجودہ وقت اور موسم کا تازہ احوال بتاتا ہے۔اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک گڑیا روبوٹ آپ کی آواز پہچانتے ہوئے ناشتے کا آرڈر دیتی ہے اور کمرے کا اے سی آپ کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرتے ہوئے خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے جب کہ مہمان فون کے بجائے ٹیبلٹ پر احکامات دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…