اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی/وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اورجنوبی/وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔اسی طرح صوبہ بلوچستان میں بدھ اور جمعرات کو بیشتر اضلاع میں موسم گرم ۔
جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ ، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں بھی بدھ اور جمعرات کےروز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں بدھ کے روز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن،موہنجو دڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گاجبکہ جمعرات کےروز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن، موہنجو دڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گا ۔ صوبہ کے پی کے میں بدھ اور جمعرات کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گلگت میں بدھ اور جمعرات کو مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ کشمیر میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔جبکہ سندھ اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر، لسبیلہ اورخانپور میں ہلکی بارش ہوئی۔اسلام آباد میں بدھ اور جمعرات کے دن اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): لسبیلہ 02 اورخانپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، جیکب آباد47، پڈعیدن،موہنجودارو اور روہڑی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔