اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

5 ہزار کنال زمین کی ڈیل کا معاملہ پی ٹی آئی رہنما یاور بخاری بھی میدان میں آگئے

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما و صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی آڈیو تین سال پرانی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاور بخاری نے کہا کہ انہوں نے تین سال پہلے اپنے ایک دوست

کی اپنے بھائی خاور بخاری سے بات چیت کروائی تھی۔ انہیں تو یاد بھی نہیں تھا کہ یہ بات ہوئی ہے لیکن تین سال بعد یہ کال کیسے لیک ہوگئی؟ اور اس کو ریکارڈ کرنے والا کون ہے؟یاور بخاری کے مطابق بطور سیاستدان وہ چاہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں ترقی ہو اور لوگ انڈسٹریل زون بنائیں۔ اسی سلسلے میں زمین کی بات چلی تھی جس کی خریداری کیلئے بات چیت کی گئی۔دریں اثنا ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں یاور بخاری نے کہا کہ ” میڈیا کے چند حلقے اس آڈیو کو استعمال کر کے میرے بھائی سید زلفی بخاری کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور سنسنی پھیلانا چاہتے ہیں ۔ یہ تین سال پرانی کال ہے اور میں اپنے بھائی خاور کو اس شخص کی مدد کرنے کا کہہ رہا تھا ، میں ایک سیاستدان ہوں اور ہمیشہ چاہوں گا میرے علاقے میں انویسٹمنٹ آئے۔”یاد رہے کہ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں چلائی گئی اس آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ یاور بخاری اپنے بھائی خاور بخاری کو کال کرکے ان سے اپنے ایک دوست کی بات کرواتے ہیں جس میں پانچ ہزار کنال زمین کی خریداری کی ڈیل کی جا رہی ہے۔یاور بخاری کے حوالے سے خاور بخاری کو کال کرنے والے شخص نے بتایا کہ وہ اٹک کے علاقے فتح جنگ میں پانچ ہزار کنال زمین خریدنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…