لاہور (آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت3روپے کمی سے448روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 2روپے کمی سے309روپے فی کلو جبکہ
فارمی انڈوں کی قیمت145روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسابقتی کمیشن سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ایک اجلاس کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسابقتی کمیشن پاکستان کی چیئرپرسن راحت کونین حسان سے رپورٹ طلب کی ۔راحت کونین حسان نے آگاہ کیا کہ تحقیقاتی عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور کارروائی کے لیے انکوائری رپورٹ متعلقہ محکموں اور صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔